تیسرا ون ڈے ، پاکستان کی مضبوط بیٹنگ، جنوبی افریقہ کے لیے 309 رنز کا امتحان

تیسرا ون ڈے ، پاکستان کی مضبوط بیٹنگ، جنوبی افریقہ کے لیے 309 رنز کا امتحان

جوہانسبرگ :جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا تیسرے ایک روزہ میچ بارش کے باعث 47 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان بلے باز صائم ایوب نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیریز میں دوسری اور اپنے کیریئر کی تیسری سنچری مکمل کی، وہ 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم نے 71 گیندوں پر 52 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد رضوان نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ سلمان علی آغا 48 رنز اور طیب طاہر 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کی گئیں، جہاں عرفان نیازی، حارث رؤف، اور ابرار احمد کی جگہ طیب طاہر، محمد حسنین، اور سفیان مقیم کو شامل کیا گیا۔