پی آئی اے کا نیا اضافہ: 11واں ائیربس طیارہ اور ان فلائیٹ انٹرنیٹ سسٹم کا آغاز

09:37 PM, 22 Dec, 2024

لاہور :پی آئی اے نے اپنے آپریشنل بیڑے میں 11واں ائیربس طیارہ اے پی 302 شامل کر لیا ہے۔ یہ طیارہ نئے انجنوں، پینٹ اور کیبن کی تزین و آرائش کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ چند دنوں میں گراؤنڈڈ بوئنگ 777 اور اے ٹی آر طیارے بھی شامل ہونے والے ہیں۔

پی آئی اے کے سی ای او خرم مشتاق نے کہا کہ فلیٹ کی بحالی سے پی آئی اے کے نیٹ ورک میں وسعت اور بہتری آئے گی، جبکہ اندرون ملک پروازوں میں ان فلائیٹ انٹرنیٹ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروازوں کے شیڈول پر عمل درآمد اور بہترین خدمت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
 

مزیدخبریں