ایلون مسک کا نیا بیان: ایکس پر ہیش ٹیگ اب سسٹم کی ضرورت نہیں

07:11 PM, 22 Dec, 2024

کیلیفورنیا: ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایکس پر "ہیش ٹیگ" کے استعمال کو غیر ضروری اور فرسودہ قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایلون مسک نے ایک صارف کے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "براہ کرم ہیش ٹیگ کا استعمال بند کریں، کیونکہ سسٹم کو اب ان کی ضرورت نہیں اور وہ بدصورت نظر آتے ہیں۔"

مسک کے اس بیان پر صارفین میں شدید ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کچھ نے ان کے بیان کو سراہا اور کہا کہ ایکس پر ہیش ٹیگ کا استعمال بے فائدہ ہے کیونکہ سسٹم پہلے ہی جانتا ہے کہ آپ کس موضوع پر بات کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود، ہیش ٹیگ کا استعمال وقت کا ضیاع ہے۔
 

مزیدخبریں