لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 فارمیٹ میں مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک نئی اسٹرائیک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ اس فورس میں 100 ہارڈ ہٹنگ بیٹرز شامل ہوں گے، جنہیں نوجوان کھلاڑیوں کو ہارڈ ہٹنگ کی تربیت دینے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
اس اسٹرائیک فورس کے لیے ہر 6 ماہ بعد 50 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، اور ان کا مقصد ٹی 20 اسکواڈ کو بہتر اسٹرائیک ریٹ والے کھلاڑی فراہم کرنا ہے۔ ایک سال کے اندر، نئے ٹیلنٹ کو تیار کر کے ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنانے کا منصوبہ ہے۔
اسٹرائیک فورس کی تشکیل کا مقصد 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط اور جارحانہ اسکواڈ تیار کرنا ہے۔ اس تمام عمل کی سلیکشن سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی سربراہی میں کی جائے گی، جو اس منصوبے کی نگرانی کریں گے۔