پاکستان نے یو اے ای میں قید 4,700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کر دیے

پاکستان نے یو اے ای میں قید 4,700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کر دیے

اسلام آباد: پاکستان کی حکومت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قید پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹس بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق، یو اے ای کی جیلوں میں 5,292 پاکستانی مختلف جرائم کے الزامات میں قید ہیں، جن میں سے 4,700 کے پاسپورٹس بلاک کر دیے گئے ہیں۔

یہ فیصلے مختلف جرائم میں ملوث پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کے تحت کیے گئے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 2,470 پاکستانی منشیات کے جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں، جبکہ 100 پاکستانی فراڈ، دھوکا دہی اور جنسی ہراسانی میں ملوث ہونے کی بنا پر پاسپورٹس سے محروم ہوئے ہیں۔ اسی طرح 704 پاکستانیوں کے پاسپورٹس چوری کے جرائم میں ملوث ہونے پر اور 216 پاکستانیوں کے قتل اور راہزنی کے الزامات میں بلاک کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، 375 پاکستانیوں کے پاسپورٹس غیر قانونی طور پر یو اے ای میں مقیم ہونے کی بنا پر بلاک کیے گئے ہیں۔ یو اے ای حکام نے پاکستان کو ان جرائم کی تفصیلات فراہم کیں جس کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے قانونی کارروائی کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اکتوبر 2024 میں سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانیوں کے پاسپورٹس بھی بلاک کیے گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں