امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی طیارہ مار گرایا

11:32 AM, 22 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکا نے بحیرہ احمر میں اپنے ہی طیارہ کو غلطی سے مار گرایا، جس کے دونوں پائلٹ خوش قسمتی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ  بحیرہ احمر میں امریکی جہاز کے قریب سے گزر رہا تھا۔ میزائل کروز گیٹس برگ نے اس طیارے کو غلطی سے مار گرایا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق، طیارے کے ایک پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں، جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ سینٹرل کمانڈ نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بحیرہ احمر گزشتہ ایک سال سے امریکی فوجی آپریشنز کا مرکز بن چکا ہے، جہاں امریکا یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کو روکنے کے لیے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا آ رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے اور ایک اینٹی کروز شپ میزائل کو مار گرایا۔

مزیدخبریں