ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

11:07 AM, 22 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور  : پاکستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، اور آئندہ دنوں میں کئی شہروں میں درجہ حرارت مزید گرنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13، اسکردو میں منفی 11، قلات اور بگروٹ میں منفی 6، جبکہ کوئٹہ، زیارت اور چترال میں درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ ہواہے۔

دوسری جانب، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ کچھ شہروں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ ساتھ مطلع ابر آلود بھی ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد، مری، گلیات اور گلگت بلتستان میں سردی مزید بڑھ سکتی ہے۔

مزیدخبریں