صدر اور وزیراعظم کا دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

صدر اور وزیراعظم کا دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گرد حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 16 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے اور دہشت گرد ملک و قوم کے ساتھ ساتھ انسانیت کے دشمن ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے فتنتہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح دہشت گردوں کے سامنے کھڑی ہیں۔ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو خاتم  کر نے کے لیے پرعزم ہیں۔

مصنف کے بارے میں