اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملوں میں مزید 86 فلسطینی شہید

10:27 AM, 22 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

غزہ : غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے فضائی حملے جاری ہیں، جن میں مزید 86 فلسطینی شہید اور 61 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیہ اور جبالیہ میں اسکولوں سمیت متعدد مقامات پر بمباری کی، جس سے ان علاقوں میں شدید تباہی ہوئی۔

اس حملے کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 45,227 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔ اس کے علاوہ، حماس کے جنگجوؤں نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے 5 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمن کے حوثی باغیوں نے بھی اسرائیل کے خلاف میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں 16 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ حوثی ترجمان کے مطابق، ان میزائل حملوں کا مقصد اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنانا تھا۔

مزیدخبریں