عوام ایکسپریس سے بم برآمد،فوری  کارروائی  پر  بڑے نقصان سے بچا لیا گیا

11:51 PM, 22 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : عوام ایکسپریس سے بم برآمد ہوا تاہم فوری  کارروائی  پر  ٹرین کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔پشاور سے کراچی پہنچنے والی عوام ایکسپریس کی بوگی سے بم برآمد ہوا۔پشاور سے کراچی پہنچنے والی عوام ایکسپریس ٹرین کی کوچ نمبر 5 کی سیٹ نمبر 71، 72 کے نیچے سے ایک مشکوک بیگ ملا جس کے اندر سے سوئچ اور تاریں نظر آرہی تھیں۔

 اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ فوری طور پر پہنچ گیا، بیگ کی تلاشی کے دوران آئی ای ڈی بم برآمد کرلیا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا اور ایس ایس پی ریلوے شوکٹ کھٹیان پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے۔  ایس ایس پی ریلوے نے کہا کہ فوری طور پر کارروائی کر کے ٹرین کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔


ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق بم آئی ای ڈی ڈیوائس تھی جس کا وزن تقریباً 13 کلو تک  ہے ، بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم نے بم کو ناکارہ بنادیا۔

مزیدخبریں