انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے پر حیران ہوں، فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جاسکتا ہے: نعیم پنجوتھا

انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے پر حیران ہوں، فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جاسکتا ہے: نعیم پنجوتھا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما نعیم پنجوتھا کاکہنا ہے کہ  انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے پر حیران ہوں، فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما نعیم پنجوتھا  نے نجی ٹی وی پر انٹرویو میں کہاکہ  انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے پر حیران ہوں، فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت ہمیں غیریقینی صورتحال میں رکھا گیا۔ 


انہوں نے کہا کہ اب تک جن نے لوگوں نےکاغذات جمع کرائے ان میں پی ٹی آئی لکھا گیا ہے۔ آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے آج سب سے بڑی دھاندلی کی۔ پوری دنیا جانتی ہے ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ حاصل نہیں۔ 


نعیم پنجوتھا کے مطابق سپریم کورٹ میں ثابت ہوگیا ضمانت خارج کرنے کی قانونی بنیاد نہیں تھی۔

مصنف کے بارے میں