اسلام آباد : تحریک انصاف نے جوابی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیر سٹر گوہر خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن پر ہمارے تحفظات ہیں،آئین کے کون سے شق کی خلاف ورزی کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لینے کا تہیہ کر رکھا تھا، صرف ہماری پارٹی کا الیکشن دیکھا گیا باقی پارٹیوں کو چھوڑا گیا۔ان کاکہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ جائیں گے، الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جون 2022 کو پارٹی الیکشن ہوئے،الیکشن کمیشن نے اس کو بھی قبول نہیں کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ وہ اپنے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرائے۔پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جن میں گوہر خان کو بلامقابلہ چیئرمین منتخب کیا گیا۔