اسلام آباد:رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کاکہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کو فیصلے کا کلی اختیار ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فیصلے کا کلی اختیار ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے تو اس کی وجوہات ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ رولز بناتے ہیں تو ان پر عمل کرنا چاہیے، پی ٹی آئی واحد جماعت نہیں جس کا انتخابی نشان واپس لیا گیا ہو۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے انتخابات نشان بھی واپس لے لیے گئے تھے۔