چترال:وادی چترال میں پہلی بار خواتین فٹبال ٹیم کا قیام عمل میں آگیا ہے۔ ٹیم اگلے سال اسلام آباد ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔قومی فٹبالر کرشمہ علی نے اپنی فاؤنڈیشن کے تحت چترال ویمنز ایف سی کی بنیاد رکھی ، ٹیم میں وادی کی 16 ویمنز پلیئرز شامل ہیں۔
قومی ویمن فٹبالر کرشمہ علی کا کہنا ہے کہ چترال ویمنز ایف سی میں 6 پلیئرز ماضی میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں کے پی کی نمائندگی کرچکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران کریم آباد اور مڈاکلشت میں کیمپس لگائے گئے تھے، جہاں کھلاڑیوں کے ٹرائلز کی بنیاد پر ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ چترال ویمنز ایف سی کی ٹیم اگلے سال اسلام آباد میں ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔