مستقل کرکے ویجز ریٹس کے مطابق تمام تنخواہیں دی جائیں: ورک چارج ملازمین فوڈ اتھارٹی کا مطالبہ

07:24 PM, 22 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

 لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ورک چارج ملازمین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مستقل کرکے ہمارے تمام مسائل حل کیے جائیں۔

سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے نام مراسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ورک چارج ملازمین نے کہا ہے محکمہ فنانس کی طرف سے جاری کیے گئے ویجز ریٹس کے مطابق یکم جولائی سے تمام تنخواہیں دی جائیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آپ پاکستان کے احکامات پر S&GAD کی طرف سے جاری کردہ پالیسی کے مطابق ورک چارج ملازمین کو مستقل کیا جائے اور مصنوعی کنٹرکٹس کو فوری تبدیل کیا جائے۔ 

مزیدخبریں