ہمارا مخالف ایک ہے، آئیں مل کر چلیں: پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو اتحاد کی پیش کش کردی 

07:10 PM, 22 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

ڈی آئی خان : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کو اتحاد کی پیشکش کردی ہے ۔کہتے ہیں ہمارا مخالف ایک ہے اس لیے ہمیں اکٹھا ہونا چاہیے۔ 

این اے 44 ڈی آئی خان میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اور ہمارا مُخالف (مولانا فضل الرحمٰن) ایک ہے، آئیں مِل کے اُسے شکست دیں-

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جب ہارنے کا خطرہ ہو تو کسی دوسرے حلقے سے کاغذات جمع کراتے ہیں۔انہیں پتا ہے کہ ڈی آئی خان کے عوام انہیں سپورٹ نہیں کریں گے اس لیے وہ پشین سے الیکشن لڑنے چلے گئے ہیں۔ 

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے ورکروں سے گزارش کروں گا کہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف الیکشن کیلئے ہمارے ساتھ اتحاد کرلیں۔ 

مزیدخبریں