ڈی آئی خان : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کو اتحاد کی پیشکش کردی ہے ۔کہتے ہیں ہمارا مخالف ایک ہے اس لیے ہمیں اکٹھا ہونا چاہیے۔
این اے 44 ڈی آئی خان میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اور ہمارا مُخالف (مولانا فضل الرحمٰن) ایک ہے، آئیں مِل کے اُسے شکست دیں-
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی اور فتح اللہ میانخیل نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ مولانا فضل الرحمان جب ہارنے کا خطرہ ہو تو کسی دوسرے حلقے سے کاغذات جمع کراتے ہیں۔ فیصل کنڈی #PAKvAUS @GovtofPakistan @MoulanaOfficial @faisalkundi @PPPDigital_ @juipakofficial pic.twitter.com/XgQVzZJGLS
— Damaan TV (@Damaantv_) December 22, 2023
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جب ہارنے کا خطرہ ہو تو کسی دوسرے حلقے سے کاغذات جمع کراتے ہیں۔انہیں پتا ہے کہ ڈی آئی خان کے عوام انہیں سپورٹ نہیں کریں گے اس لیے وہ پشین سے الیکشن لڑنے چلے گئے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے ورکروں سے گزارش کروں گا کہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف الیکشن کیلئے ہمارے ساتھ اتحاد کرلیں۔