الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی شکایات کا نوٹس لے لیا

  الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی شکایات کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر، چیف سیکرٹریز اور آئی جی سندھ  کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مراسلے میں کہا میڈیا کے ذریعے کاغذات نامزدگی کے حصول ،جمع کرانےمیں شکایات ملیں، امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننےکی شکایات بھی سامنے آئی ہیں ۔یہ مراسلہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو بھی مراسلہ بھیجا گیا ہے۔


مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات ملی ہیں تمام شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں