عمران خان کے میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے 

05:26 PM, 22 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

میانوالی : بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی میانوالی سے جمع کرادیے گئے ہیں۔ 

صدر اوکاڑہ تحریک انصاف بلال عمر بودلہ نے بانی چیئرمین عمران خان کے میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

عمران خان کے کاغذات میانوالی کے حلقے این اے 89 سے جمع کرائے گئے ہیں۔ عمران خان یہاں سے تین بار 2002ء ،2013ء اور 2018ء میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت سے توشہ خانہ کیس میں سزا ہونے کی وجہ سے عمران خان الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہیں۔ 

مزیدخبریں