پاکستان میں بنیادی تبدیلی لانا چاہتے ہیں، ن  لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹیاں  کام کر رہی ہیں: جہانگیر ترین

04:45 PM, 22 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لودھراں :سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں بنیادی تبدیلی لانا چاہتے ہیں، ن  لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹیاں  کام کر رہی ہیں۔ا نہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   پاکستان میں بنیادی تبدیلی لانا چاہتے ہیں، ن  لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹیاں  کام کر رہی ہیں۔


انہوں نے لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 155 سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ ان کاکہنا  ہے کہ پارٹی کا منشور بتانے لگوں تو 2 دن لگ جائیں گے۔ غریب کو اپنی روزی کمانے کا پورا موقع ملنا چاہیے۔دعا ہے کہ صحیح وقت پر پورے 5 سال کے لیے تگڑی حکومت بنے، خواہ مخلوط ہو۔

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ مجھے ایک اور حلقے سے الیکشن لڑنے کی آفر تھی لیکن لودھراں کو ترجیح دی، یہاں کے عوام کی محبت کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ اگر جیت گیا تو لودھراں کے عوام کے لیے ڈھائی ارب کی بجائے 5 ارب لاؤں گا۔

مزیدخبریں