مہنگائی بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر،18 مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، 9میں کمی

 مہنگائی بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر،18 مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، 9میں کمی

اسلام آباد:مہنگائی بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر ہے۔ 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 9میں کمی ہوئی ہے۔ قلیل مدتی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 21 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بدستور 42.60 فیصد کی بُلند سطح پر موجود ہے۔


پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ ہفتہ وار مہنگائی مسلسل چھٹے ہفتے 41 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔تاہم ہفتہ وار بنیادوں پر قلیل مدتی مہنگائی میں 0.51 فیصد کی کمی ہوئی۔


زیر جائزہ مدت میں سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا، ان میں گیس چارجز ، سگریٹ ، پسی مرچ ، گندم کا آٹا، لہسن ، چاول باسمتی ٹوٹا،  ٹماٹر اور دیگر  اشیا شامل ہیں۔تاہم جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، اس میں پیاز، سرسوں کا تیل ، ویجیٹیبل گھی  شامل ہیں۔

قلیل مدتی یا ہفتہ وار مہنگائی کی پیمائش حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کے ذریعے کی جاتی ہے۔ایس پی آئی کے تحت 51 ضروری اشیا کی قیمتیں ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں سے جائزہ لینے کے لیے حاصل کی جاتی ہیں، زیر جائزہ مدت کے دوران 18 مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، 9کی قیمتوں میں کمی جبکہ باقی اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مصنف کے بارے میں