اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کی لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئےپی ٹی آئی رہنماؤں کو تین بجے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہدایت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام شکایات سن کر ازالہ کرے۔
قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ اس دوران الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل نے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔
قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تمام آئی جیز کو کہیں کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو تنگ نہ کیا جائے۔ شعیب شاہین نے کہا کہ وکلاء کو بھی ریٹرننگ افسران کے دفتر سے گرفتار کیا جا رہا ہے۔سپریم کورٹ نے تحریک اانصاف کی درخواست نمٹا دی۔