لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے جیل سپرنٹینڈنٹ کو عالیہ حمزہ ملک کےکاغذات نامزدگی پر فوری دستخط کرانے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی نے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ ملک کو الیکشن کاغذات نامزدگی پر دستخط نہ کرنے کی اجازت کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ کو کاغذات نامزدگی پرفوری عالیہ حمزہ کے دستخط کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ جیل سپرنٹینڈنٹ فوری کاغذات نامزدگی پر عالیہ حمزہ کے دستخط کرائیں، عدالت نے درخواست سپرنٹینڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کو بھجوا دی۔عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ کو عدالتی حکم کی تعمیل کرانے کی ہدایت کر دی۔
درخواست عالیہ حمزہ کے شوہر حمزہ جمیل ملک نے دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیا کیا گیا کہ درخواست گزار کی بیوی عالیہ ملک جلاو گھیراو کیس میں گرفتار ہے ۔ درخواست گزار کی بیوی عالیہ ملک الیکشن لڑانا چاہتی ہیں ۔ جیل حکام کاغذات نامزدگی پر بیوی سے دستخط کرانے کی اجازت نہیں دے رہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت جیل سپرنٹینڈنٹ کو کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کا حکم دیا جائے۔