باکسنگ ڈے ٹیسٹ، قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

12:09 PM, 22 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

میلبرن:  آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کٰیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ڈراپ کر کے محمد رضوان کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

26 دسمبر (منگل) سے میلبرن میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان فِٹ خرم شہزاد کی جگہ حسن علی اور میر حمزہ میں مقابلہ ہے جبکہ فہیم اشرف کو ڈراپ کر کے آف بریک بولر ساجد خان کو کھلانے کا بھی قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں فاسٹ بولر وسیم جونیئر کو شامل کیے جانے  کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ پاکستان کی اننگز کا آغاز بدستور امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق ہی کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ کرسمس کے اگلے دن یعنی 26 دسمبر کو 'باکسنگ ڈے' کہا جاتا ہے۔ پاکستان آسٹریلیا کا  دوسرا ٹیسٹ میچ باکسنگ ڈے یعنی 26 دسمبر سے شروع ہو کر 30 دسمبر تک جاری ہے گا جس کو  باکسنگ ڈے ٹیسٹ کہا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں