سینٹرل جیل کرک میں عملے کا ملزمان پر بہیمانہ تشدد، سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 16اہلکار معطل

سینٹرل جیل کرک میں عملے کا ملزمان پر بہیمانہ تشدد، سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 16اہلکار معطل
سورس: file

کرک: سینٹرل جیل کرک جیل عملے کی ملزمان پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ آئی جی جیل خانہ جات نے سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 16اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواکے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرک میں ملزمان پر جیل عملے کے بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

منشیات کیس میں قید دو ملزمان پر جیل سپرنٹنڈنٹ کی موجودگی میں بدترین تشدد کیا گیا، اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر آئی جی جیل عثمان محسود نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔

آئی جی جیل عثمان محسود نےاسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عالمگیر خان سمیت 16 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

 واضح رہے کہ شاہد ایاز اور محمد افنان نامی دو قیدیوں سے آئس برآمد ہوئی تھی، اور دونوں کرک کی سینٹرل جیل میں قید تھے۔

مصنف کے بارے میں