لاہور ہائیکورٹ نے کرسمس پر شاپنگ سینٹرز رات بارہ بجے تک کھولنے کی  اجازت دیدی

11:39 AM, 22 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے  سموگ تدراک کیس میں کرسمس پر شاپنگ سینٹرز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو رات بارہ بجے تک کھولنے کی  اجازت اور رائس ملز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں  جسٹس شاہد کریم نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے سے متعلق  کیس کی سماعت  کی۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ تمام پراجیکٹس کی تکمیل تاریخ 22 دسمبر ہے، ٹیپا کے روڈ ماڈلنگ پروگرام کا کیا بنا؟ عدالت نے ہدایت جاری کی کہ سموگ سیزن کے بعد اس پر کام شروع کریں۔

عدالت نے مزید کہا کہ ایل ڈی اے پراجیکٹس کیلئے باہر سے کنسلٹنٹ لئے جائیں تو بہتر ہے۔  گاڑیوں اور ٹیکنالوجی کے معاملے میں بھارت اور دوسرے ممالک بہت آگے ہیں، انجینئرنگ یونیورسٹی اور لمز یونیورسٹی کے طلباء کو ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئےشامل کیا جاسکتا ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ روف ٹاپ گارڈننگ پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کرسمس پر شاپنگ سینٹرز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو رات بارہ بجے تک کھولنے کی  اجازت اور رائس ملز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی آئندہ سمات تک ملتوی کر دی۔ 

مزیدخبریں