کار کی بجائےسائیکل چلائیں، بائی سائیکل لین بنانے کا پراجیکٹ منظور

10:42 AM, 22 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)  کی محکمانہ ترقیاتی کمیٹی نے اسلام آ باد کے تمام سیکٹرز میں بائیسکل ٹریک بنا نے کے بائیسکل لین پراجیکٹ کےپی سی ون کی منظوری دیدی۔

 محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کے مطابق وفا قی دارالحکومت میں شہری کار کی بجائےسائیکل چلانے کو تر جیح دیں جو ماحول دوست ہے۔ ا س میں عام سائیکل اور ای سائیکل دو نوں شامل ہیں۔

یہ ایکوفر ینڈ لی متبادل ٹرانسپورٹیشن سسٹم وضع کیا گیا ۔ا س سے شہر کاگرین کیر یکٹر محفوظ بنا نے اور ماحولیاتی آ لودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

پراجیکٹ کی کل لاگت دو ارب84کروڑ روپے ہےاور اسے تین فیز میں دو سال میں مکمل کیا جا ئے گا۔

اسلام آ باد کے تمام سیکٹرز میں بائیسکل ٹریک بنا نے کے بائیسکل لین پراجیکٹ کےپی سی ون کی منظوری گزشتہ روز چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔
 

مزیدخبریں