اسلام آباد: تحریک انصاف کو 8 فروی کے عام انتخابات کیلئے بلے کا نشان ملے گا یا نہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی اور انتکابی نشان کیس کا آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جمعہ (آج) اس کیس کا فیصلہ دینے کا حکم دیا تھا جس کے بعد آج اس اہم فیصلے کے سنائے جانے کا امکان ہظاہر کیا جا رہاہے۔
پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے گزشتہ روز محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ لیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کے کیس کا قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔