اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

08:37 AM, 22 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: راولپنڈی، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میںمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 11 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کا مرکز کشمیر کے جنوب مغرب میں تھا ۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی شہر سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ زلزلہ محسوس کرتے ہی لوگ کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر اور دکانوں سے  باہر نکل آئے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل 20 دسمبر  کو بھی اسلام آباد،  راولپنڈی اور اٹک سمیت چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز  اسکردو، گلگت بلتستان تھا۔

مزیدخبریں