اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک کے کیس میں تینوں ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک کے معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان شہزاد نیاز،ارشد علی اور عدیل اشرف کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم ارشدعلی نے صحافی کو ڈیٹا لیک کرنے کے بعدموبائل پھینک دیا جبکہ ملزمان شہزاد نیاز اور عدیل اشرف نے بھی موبائل سے ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا تاہم تینوں ملزمان کے موبائل فارنزک کیلئے بھجوا دئیے گئے ہیں۔
فیصلے میں تحریر کیاگیاکہ مزید تفتیش کیلئے ملزمان کا حراست میں رہنا ضروری ہے لہٰذا تینوں ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاجاتاہے۔