لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) نے پنجاب میں جاری سیاسی رسہ کشی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے قومی اسمبلی کی بھی باضابطہ نشستیں مانگ لی ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) نے پنجاب کی 30 جبکہ قومی اسمبلی کی 20 نشستیں مانگی ہیں اور اس کیساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے آج ہی حتمی فیصلہ کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔
ذرائع (ق) لیگ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان آج ہی اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ہاں یا نہ میں جواب دیں گے۔
پنجاب میں سیاسی رسہ کشی، (ق) لیگ نے قومی اسمبلی میں بھی باضابطہ نشستیں مانگ لیں
10:13 PM, 22 Dec, 2022