کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران سرکاری ذخائر 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوئے جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 6 ارب 11 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 16 دسمبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 88 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی
09:48 PM, 22 Dec, 2022