وزڈن ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر کا اعلان، تین پاکستانی شامل

09:36 PM, 22 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزڈن ٹی 20ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا گیا ہے اور پاکستانیوں کیلئے قابل فخر بات یہ ہے کہ اس میں تین پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔ 
اس ٹیم کا کپتان انگلینڈ کے جوز بٹلر کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے سیم کیورن اور عادل رشید جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو اور بھوونیشور کمار شامل ہیں۔ 
جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں جبکہ زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا بھی وزڈن ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں