لاہور : سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ایک اور اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
نیو نیوز کے مطابق چودھری شجاعت حسین آصف علی زرداری سے ملنے بلاول ہاؤس لاہور گئے۔ ان کے ساتھ چودھری شافع حسین اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی خصوصاً پنجاب کی سیاسی صورتحال اور اس سے نکلنے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔