لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری گندی آڈیوز اور وڈیوز مجھے بلیک میل کرنے کے لیے ریلیز کی جا رہی ہیں۔ ہماری حکومت گرانے میں امریکا نے ایک شخص ملوث ہے ۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے گورنر ہاؤس کے باہر موجود مظاہرین سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک آدمی نے فیصلہ کیا ان چوروں کو مسلت کرنے کا اور پھر ہمارے سے یہ چور ہضم کروانے میں ہم کتنا اور نیچے گریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ’گندی ویڈیوز، آڈیوز نکل رہی ہیں، بچے ہمارے سوشل میڈیا پر گند دیکھ رہے ہیں صرف اس لیے کہ کسی طرح بلیک میل کیا جائے اور ہم ان چوروں کو ہضم کر لیں۔ہمیں خوف ہے کہ اگر اس ملک میں جلدی الیکشن نہ کروائے گئے تو بہت جلدی یہ ملک ہمارے ہاتھوں سے نکل جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان میں اداروں سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو فکر کرنی چاہیے یا نہیں کہ ہمارا ملک آج وہاں پہنچ رہا ہے جہاں سے اسے واپس لانا بہت مشکل ہو جائے گا۔ایک آدمی نے جس طرح کی دشمنی کی ہمارے ساتھ ہے، مجھے کبھی ایسا احساس نہیں ہوا، جیسے میں کوئی غدار، ملک دشمن ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ساری قوم ایک پیغام دے رہی تھی کہ ہم اس چوروں کے ٹولے کو قبول نہیں کرتے۔ آج 70 فیصد پاکستانی کہتے ہیں کہ ملک کے مسائل کا حل الیکشن ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک آدمی کہتا تھا کہ عمران خان کے خلاف کیسز کرنے ہیں، اسے اقتدار سے ہٹانا ہے۔ آخر میں پلان بنایا گیا کہ مجھے مار کر راستے سے ہٹایا جائے۔لوگوں کی امید ختم ہو رہی ہے پاکستان میں، کیونکہ سارے بیرونِ ملک نہیں جا سکتے۔