وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ ، بنوں آپریشن میں زخمی جوانوں کی عیادت 

06:30 PM, 22 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : وزیر اعظم شہباز شریف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور بنوں آپریشن میں زخمی ہونے والے جوانوں  کی عیادت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے جوانوں  کی بہادری، عزم و بلند حوصلے کو سراہا  ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ شہداء اور ان کے اہلخانہ نے بےپناہ قربانیاں دی ہیں، ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ہرقسم کی دہشتگردی کا سامنا کرنے کیلئے  پرعزم ہیں۔

وزیر اعظم کے ہمراہ  آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر اعلیٰ سیکورٹی اور سول حکام بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں