عمران خان میرے لیڈر ہیں، ان کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے: پرویز الہٰی

06:18 PM, 22 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان میرے لیڈر ہیں اور ان کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ ایک ہیں دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔ 

انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی خدمت کے فریضے کو بخوبی انجام دے رہی ہے۔ہم سب ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ قائداعظم کا اتحاد مضبوط ہے، دراڑیں ڈالنے کی ہر کوشش پہلے کی طرح ناکام ہوگی۔ ہمارا اتحاد عوام کی خدمت کیلئے ہے۔کوئی بھی سازش پنجاب کے عوام کی خدمت سے ہمیں روک نہیں سکتی۔سازشیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23 کے لیے اضافی وسائل کی فراہمی کی منظوری دے دی۔چند ماہ میں پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حجم میں 50ارب روپے کا اضافہ کیاہے۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کاحجم 685 ارب روپے سے 726ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں رواں مالی سال کے 5ماہ کے دوران ترقیاتی فنڈ کے گزشتہ برس کے مقابلے میں 85ارب روپے زائد خرچ ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں