عجمان :یواے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے عجمان چیمبر آف کامرس کے چیئرمین عبداللہ محمد المویجی سے ملاقات کی ہے۔ سفیر پاکستان نے ملک کی اقتصادی ترقی میں عجمان چیمبر کے کردار کو سراہا۔
سفیر پاکستان نے چیئرمین کو توانائی، مہمان نوازی، سیاحت، آئی ٹی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں پاکستان کی طرف سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے عبداللہ محمد کو دورہ پاکستان اور وہاں موجود سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔
عجمان چیمبر چیئرمین اور ممران نے تعلیم، کھیل، ثقافت اور فن تعمیر میں پاکستان کے ساتھ تعاون اور وہاں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔