پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم نے سرد ترین علاقوں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کم کر کے 28 یا 29 فروری کی جگہ 15 فروری تک محدود کر دی ہیں۔
محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اگر میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے تو اس صورت میں چھٹیاں دی جا سکیں گی جبکہ صوبے کے سرد ترین پہاڑی علاقوں میں سردیوں کی تعطیلات یکم جنوری سے 15 فروری 2023 تک ہوں گی۔