پی ٹی آئی والے تسلیم کرتے ہیں عمران خان کی گندی آڈیوز اور وڈیوز اصلی ہیں : رانا ثنا

05:43 PM, 22 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے تسلیم کرتے ہیں کہ عمران خان کی آڈیو اور وڈیو اصلی ہیں۔ آپس میں بیٹھ کر مذاق بھی اڑاتے ہیں۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی آڈیو ہی نہیں وڈیو بھی ہیں ۔ اگرعمران خان کہیں تو ہم ان آڈیوز اور وڈیوز کا فرانزک بھی کراسکتے ہیں۔ 

راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن ایک رسمی کارروائی ہے جو جلد از جلد مکمل ہونی چاہئے،جیسے ہی گورنر نوٹیفکیشن جاری کرے گا اس پر عمل درآمد ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر گورنر وفاقی حکومت کو گورنر راج کیلئے لکھ سکتے ہیں یادوسری صورت میں کابینہ کی منظوری سے پنجاب میں دوماہ کیلئے گورنر راج لگ سکتا ہے اور ایک قرارداد کے ذریعے اسے چھ ماہ تک توسیع بھی دی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں