عمران خان کے خلاف ایک اور کیس میں گھیرا تنگ ، خاتون جج کو دھمکی دینے پر ٹرائل کا آغاز

03:22 PM, 22 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ایک اور کیس میں گھیرا تنگ ہوگیا ہے۔ خاتون جج دھمکی کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز ہو گیا ۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کو 18 جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دئیے ۔

 اسلام آباد پولیس نے مقدمے کا چالان جمع کرا دیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد جلسے کے دوران خاتون جج کو دھمکی دی تھی۔

مزیدخبریں