پرویز الہیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا اب وہ وزیر اعلیٰ نہیں رہے رانا ثناءاللہ

12:53 PM, 22 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

 لاہور :وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ  کا کہنا ہے گزشتہ روز پرویز الہیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا اس لیے آئین کے مطابق وہ وزیراعلیٰ نہیں رہے ۔

رانا ثنا اللہ نے  میڈیا سے  گفتگو میں کہا  کہ گورنر کو آئینی طورپر اختیار حاصل ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کو کسی بھی وقت اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتا ہے اگر وزیراعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ لیا یا اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوجائے تو وہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتا۔

وزیرداخلہ   کا کہنا تھا گزشتہ روز گورنر کے چار بچے کے طلب کردہ اجلاس کے نہ ہونے یا اس میں اعتماد کے ووٹ نہ لینے کی بنیاد پر پرویز الہیٰ آئینی بنیاد پر پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں ہیں ، گورنر کی جانب سے آرڈر جاری کرنا صرف رسمی ہے، گورنر کی جانب سے آرڈر جاری ہونے کے بعد آئینی کارروائی شروع کردی جائے گی۔

 
 

مزیدخبریں