لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے منڈی شاہ جیونہ کو تحصیل کادرجہ دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے جھنگ کے اراکین اسمبلی رائے تیمور بھٹی اور صاحبزادہ محبوب سلطان نے ملاقات کی ، وزیر اعلی ٰ چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی ہرلمحہ خدمت پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،تحصیل بننے سے منڈی شاہ جیونہ کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی،تعلیم صحت اور دیگر سہولتوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا رائے تیمور بھٹی اورصاحبزادہ محبوب سلطان کے مطالبے پرمنڈی شاہ جیونہ کو تحصیل کا درجہ دیاہے۔ تحصیل بننے سے منڈی شاہ جیونہ میں تعلیم،صحت اوردیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔
رائے تیمور بھٹی اورصاحبزادہ محبوب سلطان نے منڈی شاہ جیونہ کو تحصیل کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ کا یہ فیصلہ منڈی شاہ جیونہ کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔منڈی شاہ جیونہ تحصیل بننے سے علاقے کے عوام کی محرومیاں دور ہوں گی۔