اسلام آباد: سیکٹر ایف الیون مرکز میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے آپریٹر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار سہیل کو چھری کے وار کرکے زخمی کیا گیا ہے ،سہیل کو ٹانگ پر چھری لگی، شالیمار پولیس موقع پر پہنچ کر واقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
پولیس کے مطابق وفاقی پولیس کا اہلکار سہیل وزیرداخلہ کے ساتھ بطور آپریٹر ڈیوٹی تعینات ہے ۔