سخت سردی میں پنجاب کا سیاسی پارہ ہائی ، حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف

09:21 AM, 22 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں ۔

اپوزیشن کے دعوے ہوا ہوگئے،اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کانوٹی فکیشن نہیں  آیا ۔

لیگی رہنما عطا تارڑ کاکہنا ہے کہ پرویزالہٰی وزیراعلیٰ نہیں رہے،اس حوالے سے گورنر جلد نوٹی فکیشن جاری کردیں گے،تحریک انصاف نے  گورنر پنجاب کو  ایڈونچر سے باز رہنے کی وارننگ دی ہے ،ان کا کہنا تھاپی ٹی آئی  آ ج گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج   کرے گی۔

فواد چودھری نے کہا کوئی بھی غیرآئینی اقدام قبول نہیں کریں گے،پنجاب حکومت نے معاملے پر عدالت جانے کاعندیہ بھی دے دیا ہے،اب دیکھنا ہےکہ سیاسی بساط پر چالیں سیاست دان چلیں گےیا فیصلہ عدالت کرے گی۔

مزیدخبریں