محکمہ موسمیات نے سردیوں کی پہلی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی 

Snow Fall and Rain in Pakistan

لاہور:محکمہ موسمیات نے سردیوں کی پہلی بار ش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے سے پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش کیساتھ سرد ی کی نئی لہر شروع ہو جائے گی جس کے بعد پہاڑی علاقوں میں اگلے ہفتے سے برفباری  کا بھی امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہفتہ کی شام سے منگل تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

ہفتہ کی شام سے کراچی سمیت بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے، اتوار کو اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

خراب موسم کے باعث اتوار سے منگل تک سیاحتی مقامات نیلم ویلی، کاغان، ناران، گلت بلتستان، چمن، پشین، مری اور گلیات میں شدید برفباری سے راستے بند ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے بارشوں سے شہری علاقوں میں  اسموگ میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔