اومی کرون نے تباہی مچانا شروع کر دی ،26 دسمبر سے نئی پابندیاں عائد

10:46 PM, 22 Dec, 2021

عالمی وبا کورونا کے نئے ویرنٹ اومی کرون نے بھی تباہی پھیلانا شروع کر دیا ،برطانیہ میں یومیہ ایک لاکھ سے زائد افراد کورونا رپورٹ ہونے کے بعد ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

برٹش میڈیا کی طرف سے جاری تازہ ترین اعدادو شمار نے پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی  اور رپورٹ کے بعد بل گیٹس کی یہ بات درست ہوتی نظر آتی ہے کہ اومی کرون بہت جلد لوگوں کے گھروں پر دستک دیگا ۔

انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کرس وائٹی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  کورونا اور اس کی نئی ویرینٹ اومی کرون کے کیسز میں  گزشتہ  ہفتے کے مقابلے میں انفیکشن میں تقریباً 60 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔   

ایک لاکھ سے زائد افراد رپورٹ ہونے کے بعد برطانوی حکومت نے   26 دسمبر سے نائٹ کلبوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس کے علاوہ دفاتر اور تمام عوامی احاطے میں دو میٹر کی سماجی دوری رکھی جائے گی ،  انڈور ایونٹس میں زیادہ سے زیادہ 30 اور آؤٹ ڈور ایونٹس   میں 50 لوگ  شرکت کر سکیں گے ۔

مزیدخبریں