بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے کی ایک اور گھناؤنی سازش 

بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے کی ایک اور گھناؤنی سازش 

ممبئی :بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کرنےکی ایک اور گھنائونی سازش سامنے آگئی ،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی انتہاپسند ہندو اپنے کارکنوں کو مسلمانوں کو مارنے کیلئے اکسا رہے ہیں ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت میں اس وقت ایک دفعہ پھر ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی انتہا پسند ہندو اپنے پارٹی کارکنوں کو نہ صرف مسلمانوں کیخلاف اکسا رہے ہیں بلکہ مشتعل کیا جا رہا ہے تاکہ ایسے حالات بن جائیں کہ مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلائی جائے۔

بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت کی جانب سے مسلمانوں کو جان سے مارنے کے لیے اکسانے کی ویڈیوز سامنے آگئیں۔ اس سے قبل بھی ہردور میں بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو جان سے مارنے کے لیے پارٹی ارکان کواکسایا اور مشتعل کیا  جاتا رہا ہے ۔

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کو مارنے کے لیے تلوار کافی نہیں، وہ تلواروں سے نہیں مریں گے، انہیں مارنے کے لیے جدید ہتھیار لینے ہوں گے۔