دبئی :سال 2021 کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی ،کپتان بابر اعظم ایک با رپھر نمبرون بلے باز بن گئے ۔
آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جا ری کر دی جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم 805 پو ائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ، انگلینڈ کے ڈیو ڈ مالا ن نے بھی 805 پوائنٹس حاصل کیے لیکن ٹی 20 لسٹ میں وہ بابر اعظم سے ایک درجہ نیچے نظر آ رہے ۔
???? Babar Azam surges to the ????
— ICC (@ICC) December 22, 2021
???? Mohammad Rizwan into the top three ????
Significant gains for Pakistan batters in the latest @MRFWorldwide ICC Men’s T20I Player Rankings ???? https://t.co/hBFKXGWUp4 pic.twitter.com/qqUfYsFGkA
ٹی ٹوئنٹی میچز میں مسلسل بہترین پرفارمنس دینے کے بعد پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کا بھی آئی سی سی رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے ، باؤلرز کی رینکنگ میں شاداب خا ن کا نواں نمبر جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی بارہویں اور حارث رؤف کی بائیسویں پوزیشن ہے۔