غریب عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،لگژری سہولیات دینے کا اعلان 

07:10 PM, 22 Dec, 2021

راولپنڈی :اسلام آباد کے باسیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،حکومت نے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات دینے کیلئے جدید لگژری بسیں دینے کا اعلان کر دیا ،اسلام آباد کے مختلف روٹس پر یہ تمام بسیں اپریل 2022 میں چلنا شروع ہو جائینگی ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد کے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے بڑی خوشخبری سنا دی، اگلے سال اپریل مئی 29لگژری بسیں  مختلف روٹس پر چلنا شروع ہوجائیں گی یہ بسیں ابتدائی طورپر ایسے تین روٹس پر چلائی جائیں گی جو کسی نہ کسی روٹ سے میٹروسٹیشنز تک لوگوں کو رسائی دیں گی۔

اسلام آباد میں لگژری بسیں سواں انٹرچینج سے فیصل مسجد تک ایک روٹ ہوگا ،بہارہ کہو تا فیض آباد میٹرو بس تک دوسرا روٹ ہوگا ،ترنول ریلوے سٹیشن سے این 5میٹرو بس سٹیشن تک تیسرا روٹ ہوگا  ۔

اسلام آباد کے شہریوں کو لگژری بسوں کی خوشخبری قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات میں پوچھے گئے جواب میں بتائی گئی ہے  ،اسلام آباد میں میٹروبس کے سٹیشنز کو اسلام آباد کے ملحقہ علاقوں سے جوڑنے کا منصوبہ مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور میں بنا تھا لیکن مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور میں یہ بسیں نہ چلائی جاسکیں۔

مزیدخبریں